یورپا لیگ راؤنڈ 16 کے سنسنی خیز مقابلے جاری، اٹھلیٹکو میڈرڈ کی شاندار فتح


بکو (24نیوز) یورپا لیگ راؤنڈ 16 کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آرسنل نے اے سی میلان کو شکست دے دی، اٹھلیٹکو میڈرڈ کی شاندار فتح ، ڈورتمنڈ کو ریڈ بلز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اٹلی کے فٹبال کلب اے سی میلان کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں یورپا لیگ راؤنڈ 16 کی فرست لیگ میں آرسنل کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آرسنل کی جانب سے ہینرک مکھاتاریان اور ایرن رامزی نے ایک ایک گول سکور کیا. یورپا لیگ راؤنڈ 16 کے ایک اور میچ میں سپینش فٹبال کلب اٹھلیٹکو میڈرڈ نے فٹبال کلب موسکو کو 0-3 سے با آسانی شکسے دے دی ۔  

یورپا لیگ راؤنڈ 16 کے ہی مقابلے میں ریڈ بلز نے بروشیا ڈورٹمنڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے کر برا اپ سیٹ کر دیا۔یورپا لیگ راؤنڈ 16 کی دوسری لیگ کے مقابلے اگلے ہفتے کھیلے جائیں گے۔