پاکستان سپر لیگ کے بعد ہاکی لیگ،حتمی فیصلہ سامنے آ گیا


لاہور(24نیوز) پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد ہاکی سٹارز نے قومی کھیل کی بحالی کے لئے فوری طور پر ہاکی لیگ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 1984 لاس اینجلس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ کپتان دی گولڈن پلیئر منظور جونئیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ انتہائی ضروری ہے۔لیگ سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوگا اور ہاکی بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی جعفر حسین نے کہا کہ پی ایچ ایف کو فوری طور کسی بھی سطح پر ہاکی لیگ شروع کروانی چاہئیے اس کے بغیر ہاکی بحالی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، کتنی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟ 

 علاوہ ازیں منظور جونئیر اور جعفر حسین نے لاہور اور کراچی کے شائقین کو پیغام دیا کہ پی ایس ایل کے میچز کے لئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے تاکہ وہ پاکستان کے بارے مثبت پیغام لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مثالی انتظامات،تیاریاں عروج پر،پاکستان میں خوشیوں کی لہرکا بے صبری سے انتظار 

 واضح رہے کہ   پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد سابق ہاکی سٹارز نے قومی کھیل کے فروغ کے لئے پی ایچ ایف سے ہاکی سپر لیگ کے انعقاد کا مطالبہ کردیا ہے۔اولمپئین منظور جونئیر اور انٹر نیشنل ہاکی پلیئر جعفر حسین کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہاکی لیگ ضروری ہے۔