حکومت معاشرے کی اصلاح کیلئے اقدامات کرے : امام کعبہ


لاہور(24نیوز) امام کعبہ نے خطبہ جمعہ کے دوران پوری امت کوتقویٰ کی تلقین کی اور کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جو معاشرے کی اصلاح کیلئے مفید ہوں۔

امام کعبہ الشیخ صالح بن محمدآل طالب نے کالاشاہ کاکومیں خطبہ جمعہ دیا،خطبہ میں ان کا کہنا تھا اپنے آپ کو اور پوری امت کو تقویٰ کی تلقین کرتا ہوں،اے ایمان والو!تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کرو،اللہ اور رسولؐ کی مخالفت کسی بھی مسلمان کیلئے جائز نہیں،رسولؐ نے جو فرمایا اس پر عمل کریں،احادیث مبارکہ پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ،رسولؐ کے فرمان پر عمل نہ کرنے والے گمراہ ہیں، آج رسولؐ کی زندگی مشعل راہ بنانے کی اشد ضرورت ہے،حکومت ایسے اقدامات کرے جو معاشرے کی اصلاح کیلئے مفید ہوں.

یہ بھی پڑھیے۔۔۔وزیر خارجہ نے بھری اسمبلی میں ”ٹھینگا“دکھادیا

انھوں نے کہا ایسے اعمال سے بچنا چاہیے جو دوسروں کیلئے تکلیف دہ ہوں،اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر احسان ہے کہ ہدایت کیلئے انہیں پسند فرمایا،اختلاف پیدا ہوں تو دشمن کو مداخلت کا موقع مل جاتا ہے،ایسے کاموں سے بچنا چاہیے جن سے امت میں اختلاف پیدا ہو،امت محمدیہؐ ایک جسم کی مانند ہے،اپنے اختلافات کو رسولؐ کی سنت کے مطابق حل کرنا ہوگا،پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے دل پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، توبہ و استغفار کریں، اللہ معاف کرنے والا ہے.