گورنر سندھ کی فاروق ستار سے ملاقات، فاروق ستار نے دل کی بھڑاس نکال ڈالی


کراچی(24نیوز) گورنر سندھ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کرنے پی آئی بی پہنچ گئے۔

 کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ پر گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی آمد ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ 25 بلین کے پیکج پر کام شروع ہوچکا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم مشکلات سے گزری ، ن لیگ سے اس وقت سپورٹ کی امید تھی۔ نواز شریف کے کچھ وعدے چلے ہی جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے معاملے کے حوالے سے مجھے اورخالد مقبول صدیقی کو مل کر فیصلہ کرنا ہے۔