وزیر خارجہ نے بھری اسمبلی میں ”ٹھینگا“دکھادیا


اسلام آباد(24نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے اجلاس میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے پاکستان کی پالیسی واضح کردی ہے ،انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ دیگر ممالک کو بھی ”ٹھینگا“دکھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن سمندر پار سے آکر شام، افغانستان اور دیگر ممالک سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے، مسلم امہ کا شیرازا بکھیرا جارہا ہے اور مسلمان ممالک کے حکمران دشمنوں کے سہولت کاربنے ہوئے ہیں، اگر ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ہیں تو اس کے خاتمے کے لیے دعاگو ہیں لیکن ہم نے کسی کی پراکسی بننے سے انکار کردیا ہے، ہم نے یمن کی جنگ میں شرکت نہیں کی، نہیں چاہتے کہ امت میں انتشارہو،وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور ملک اور طاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔امریکہ نے پاکستان کی بڑی خواہش پوری کردی
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے ہدف ہیں کہ دنیا کا ایک عام مسلمان چاہتا ہے کہ پاکستان آکر ہمیں بچائے، سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کی ہے، سعودی عرب ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی، پاکستان کسی اور ملک اور طاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، ہمارے حکمرانوں نے پاکستانی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے سمجھوتا کیا، مقتدر لوگوں نے حکمرانی کی خاطر ملک بیچا، ہم نے میڈ ان امریکا جہادلڑا اورجہادی بنائے، ہم نے اپنا کیا حال کرلیا ہے؟ اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتاہے کہ پاکستان ان کی پراکسی بنے لیکن پاکستان امریکا کی پراکسی کبھی نہیں بنے گا، نائن الیون کے بعد ہم نے پھروہی غلطی دہرائی جس کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں، مرواتا کوئی اور ہے لیکن آلہ قتل ہمارے ہاتھ ہوتا ہے۔