گوجرانوالہ میں سہولتوں کے نام پر فنڈز کا کباڑہ کردیا گیا

گوجرانوالہ میں سہولتوں کے نام پر فنڈز کا کباڑہ کردیا گیا


گوجرانوال(24نیوز) پھولوں کا شہر بنانے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ سہولتوں کے نام پر فنڈز کاکباڑہ کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کو پھولوں کا شہر بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے کئی مرتبہ کروڑوں کے فنڈز جاری کئے گئے تاکہ پارکوں میں پانی کے لئے فلٹر پلانٹ اور شہریوں کے لئے واش روم بنائے جائیں، لیکن پارکس میں واش روم کیا پینے کے لئے پانی کا بھی انتظام نہیں۔دور دراز سے آنے والے شہری پارکوں میں سایہ دار جگہ ڈھونڈتے ہیں لیکن نہ تو بیٹھنے کے لئے کو مناسب انتظام کیاگیا اور نہ ہی سایہ دار درخت ہیں۔ شہری جو تھوڑی بہت سایہ دار جگہ نظر آتی ہے وہیں غنیمت جان کر بیٹھ جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ آئے روز عوام کو سہولیات دینے کے لئے فنڈز جاری کرتی ہے لیکن پارکوں کی خستہ حالی دیکھ کر ہی اندازہ لگ جاتا ہے کہ کس قدر عوام کو سہولتوں سے نوازا جا رہا ہے۔