سڑکوں پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار


گوجرانوالہ(24نیوز)  پولیس کی انوکھی کارروائی، خاتون سمیت ڈکیتیا ں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے ایک ایسی خاتون ڈاکو کو گرفتار کیا جس نے باقاعدہ اپنا گروہ بنا رکھا تھا۔تھانہ تتلے پولیس کے زیر حراست ان ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سڑکوں پر ناکہ لگا کر شہریوں سے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیتے تھے۔ڈاکوؤں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ خاتون انہیں وارداتوں کی باقاعدہ پلاننگ بتاتی کہ کب کہاں کس سڑک پر ناکہ لگانا ہے۔

پولیس کے مطابق جذرا پروین المعروف پولی ڈکیت سڑکوں پر ناکہ لگا کر لوگوں کو سرعام لوٹنے کی وارداتوں ملوث رہی ہے۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ۔ڈاکوؤں کے قبضہ سے  چار موٹر سائیکلیں اور  لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔