وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ مشیر خزانہ نے چپ توڑ دی

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ مشیر خزانہ نے چپ توڑ دی


 اسلام آباد(24نیوز) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔ رواں سال معاشی شرح نمو چھ فیصد رہے گی۔

 میںنیوز کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ۔ رواں برس شرح نمو 6 فیصد رہے گا۔ غربت میں کمی کے لئے آٹھ فیصد معاشی شرح نمو کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کی نئی حکومت مشکل کا شکار، 8 اراکین کی حکومت کو دھمکی
 
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے چار برسوں میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئی۔ ساڑھے سولہ سو کلومیٹر موٹرویز زیر تعمیر ہیں۔ ریلوے نیٹ ورک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، سینٹ انتخابات پر مشاورت

 مشیری خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا کہ پچھلے دو سال میں بھاری مشینری درآمد کی گئی ہے۔ مشینری کی درآمد سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھا۔ رواں سال بجٹ خسارہ 5.2 فیصد رہے گا۔