ڈی جی خان: 2دن تک پانچویں جماعت کی طالبہ سےمبینہ زیادتی، مصباح عدالت پہنچ گئی

ڈی جی خان: 2دن تک پانچویں جماعت کی طالبہ سےمبینہ زیادتی، مصباح عدالت پہنچ گئی


ڈیرہ غازی خان (24 نیوز) تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچویں کلاس کی طالبہ مصباح بیان ریکارڈ کرانے عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ آڑا جعفر میں مصباح نواز کو ملزمان نے سکول سے واپس آتے ہوئے اغوا کرلیا۔ ملزمان مصباح کو نامعلوم مقام پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھئے: معصوم زینب کا والد مشکلات کا شکار،ایک بار پھر سپریم کورٹ میں دہائی

ملزمان دو روز تک کم سن مصباح کو ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ مصباح نے آج مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا۔

مصباح نواز کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری سے گریزاں ہے۔

ضرور پڑھئے: زندگی سے تنگ شخص کا انوکھا احتجاج

مصباح کے وکیل کے مطابق سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے پولیس نے مقدمات میں زیادتی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا۔