خاتون جنت سیدہ کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا یوم  ولادت


 اسلام آباد(24نیوز) خاتون جنت سیدہ کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر منعقدہ تقریب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے فضائل اور اوصاف حمیدہ پر روشنی ڈالی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں بیت الزہرا  فاونڈیشن کی جانب سے جشن ظہور حضرت فاطمہ منعقد کیا گیا۔ جس میں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں سیدہ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

 جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مشہور قصیدہ خواں علی حمزہ نے اپنی آواز سے حاضرین پر وجد طاری کر دیا

بیت الزہراہ فاونڈیشن کی بانی سیدہ ثناء بخاری نے کہا کہ اس فاونڈیشن کا مقصد بوڑھی خواتین کو آسرا دینا ہے۔

تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ کہ اگر ہم معصومین علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں تو یقینا ہر شعبے میں کامبیابی ہمارا مقدر بنے گی .