بھارت کرکٹ ٹیم کے جنگی جنون پر فواد چودھری کا دبنگ ٹویٹ

بھارت کرکٹ ٹیم کے جنگی جنون پر فواد چودھری کا دبنگ ٹویٹ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے بھارت کرکٹ ٹیم کا فوج کی ٹوپی پہننے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارت کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آئی سی سی بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھیل کو سیاست ذدہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم باز نہ آئی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کشمیر پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے کالی پٹیاں پہنے گی۔ میری پی سی بی سے بھی گزارش ہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے اس طرز عمل پر باضابطہ احتجاج کرے۔