زہریلا کھانا کھانے سے ماں تین بیٹیوں سمیت جاں بحق

زہریلا کھانا کھانے سے ماں تین بیٹیوں سمیت جاں بحق


ٹوبہ ٹیک سنگھ(24نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آگیا،تین بیٹیاں ،ماں زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ  کے چک نمبر 351 ج ب ناگرہ میں ایک ہی گھر میں تین بیٹیاں اور ماں کوئی زھریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی تمام حقائق سامنے آسکیں گے۔

ابتدائی حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ زہریلا کھانے سے موت واقع ہوئی ہے،جان بحق ہونے والوں میں 50 سالہ نسیم بی بی ،15 سالہ رضا بی بی ریاض، 10سالہ خدیجہ،، خدیجہ، 8سالہ عائشہ شامل ہیں، پولیس کرائم سین ٹیم موقع سے شواھد اکٹھے کر رھی ھے۔

نسیم بی بی کے شوہر اور لڑکیوں کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیٹی کا رشتہ ٹوٹنے پر نسیم بی بی دلبرداشتہ تھی،کل بازار گئی وہاں سے زہر خرید کر لائی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer