کراچی میں کرکٹ کی واپسی،آج چوکے،چھکے لگیں گے



کراچی (24نیوز)برسوں بعد کراچی میں کرکٹ کی واپسی ہوگئی،آج سے نیشنل سٹیڈیم آباد ہوجائے گا،پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں چوکوں،چھکوں کی بارش ہوگی،پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل سمیت 8 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہور قلندرز کے درمیان ہونےو الے مقابلے کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے افراد براہ راست اسٹیڈیم نہیں جاسکیں گے،شہریوں کو پہلے پارکنگ کے لیےمختص 5 مقامات پر آنا ہوگا جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ ان میں سے 4 مقامات یونیورسٹی روڈ پر جبکہ پانچواں مقام ڈالمیا پیٹرول پمپ کے نزدیک غریب نواز فٹبال گراؤنڈ ہے۔ شہریوں کی پہلی جامہ تلاشی پارکنگ لاٹس میں ہوگی جہاں واک تھرو گیٹس سے انہیں گزرنا ہوگا۔

مختلف مقام پر پارکنگ کا انتظام، اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا اور خواتین کو ہینڈ بیگز لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیڈیم تک رسائی کے لیے شہریوں کو ٹکٹس اور اصلی شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا، اسٹیڈم کے دروازے 12 بجے کھول دیے جائیں گے جبکہ 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer