نوازشریف سے ملاقات کیلئے بلاول بھٹو جیل جائیں گے



لاہور(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نوازشریف سے ملاقات کیلئے جیل جائیں گے ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دے دی۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی۔

بلاول بھٹو کی درخواست کا عکس

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

بلاول بھٹو کی درخواست میں محکمہ داخلہ سے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔

جیل میں لائف سیونگ یونٹ بنانے کیلئے ن لیگ کی قرارداد

ادھر سابق وزیر اعظم نوازشریف کیلئے جیل میں لائف سیونگ یونٹ بنانےکےمطالبےکی قراردادجمع کرادی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  میاں نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، نواز شریف کی صحت پر حکومتی وزراء کی سیاست کرنا قابل مذمت ہے، بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی ایسی سیاست کی گئی تھی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے، ہسپتالوں کے چکر لگانے کے باوجود مکمل طبی سہولیات فراہم نہیں کی، نواز شریف کیلئے جیل میں’’ لائف سیونگ یونٹ ‘‘ بنایا جائے، کارڈیالوجسٹ کے مطابق میاں نواز شریف کے دل کی بیماری مزید بگڑ چکی ہے،استحقاق کے مطابق جیل میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer