خود ہی مدعی ،خود ہی منصف، بااثر شخص کاکچہری لگاکرشہری پر بدتیرین تشدد

خود ہی مدعی ،خود ہی منصف، بااثر شخص کاکچہری لگاکرشہری پر بدتیرین تشدد


بہاولپور (24نیوز)لال سوہانرا میں بااثر شخص نے خود ہی کچہری لگا لی،معمولی تلخ کلامی پر  شہری کو گھر میں قیدکرکےبدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس بھی ملزم کی بجائے متاثرہ شہری کو ہی تھانے لے کر چلی گی۔

بہاولپور میں وڈیرے نےمعمولی تلخ کلامی پر خود ہی عدالت لگا لی،شہری سجاد کو ا پنے گھر میں قید کرکے اتنا تشدد کیا کہ اسکی آنکھ سے مسلسل خون بہنے لگاجبکہ پیٹ بھی بری طرح متاثر ہوا۔

سجاد کی چیخ وپکار پر اسکےدوستوں نے 15پرکال کی۔ورثا کے مطابق پولیس نے سجاد کو کئی گھنٹے تک تھانے بٹھائے رکھاجہاں اس کی آنکھ سےمسلسل خون بہتا رہا،حالت غیر ہونے پرمقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔24نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد اے ایس پی صدر سرکل میر روحل کھوسو نے ایکشن لیتے ہوئے مقد مہ درج کرنے کاحکم دیااور واقعہ میں ملوث 2ملزمان کو بھی گرفتار کروادیا۔

اے ایس پی نے روہی سے بات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم کیا،متاثرہ شہری کے ورثإ نے با اثر ملزمان کے سا تھ تھانہ عباسنگر کے ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer