خواجہ سرائوں کا عالمی مقابلہ حسن امریکی باربی نے جیت لیا

 خواجہ سرائوں کا عالمی مقابلہ حسن امریکی باربی نے جیت لیا


پتایا ( 24نیوز )تھائی لینڈ کے شہر پتایامیں منفرد مقابلہ حسن سج گیا،اس مقابلہ حسن میں خواتین و حضرات نے شرکت نہیں کی بلکہ یہاں خواجہ سرائوں نے جلوے بکھیرے۔

خوا جہ سراؤں کے درمیا ن سالانہ عالمی مقا بلہ حسن کا انعقا د  پتایا میں کیا گیا ، مس انٹرنیشنل کوئین2019 نامی اس منفرد مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے35 سال سے کم عمر کے20 خواجہ سراؤں نے حصہ لیا ،مختلف  راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلہِ حسن میں حصہ لینے والے خواجہ سراؤں کا میک اپ ،زلفیں اور جلوے کسی عام حسینہ سے کم ہر گز نہیں تھے ۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

خبر ایجنسی کے مطابق خواجہ سراؤں کے اس منفرد عالمی مقابلہ حسن کا تاج رواں سال امریکا کے 31سالہ جیزل باربی رائل کے سر پر سجاجنہیں انعامی رقم اور تاج کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer