عثمان خواجہ کی بھارتی جنگی جنون کیخلاف سنچری، ترجمان پاک فوج کی شاباش

عثمان خواجہ کی بھارتی جنگی جنون کیخلاف سنچری، ترجمان پاک فوج کی شاباش


( 24 نیوز ) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے آغاز سے قبل  بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے جنگی جنون کا مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی سرماؤں نے پلوامہ حملہ میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فوجی ٹوپیاں پہنیں۔

بھارتی کھلاڑیوں کو فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنا مہنگا پڑا بلکہ پاکستانی نژاد آسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ نے دن میں تارے دیکھادیے۔ عثمان خواجہ نے بھارتی باؤلروں کی ایک نہ چلنے دی اور 104 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 313 کا ہدف کھڑا کردیا۔

فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارت کرکٹ ٹیم کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا مگر پاکستانی خوشی سے نہال اس وقت ہوئے جب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کو شاندار مبارک پیش کی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان خواجہ کی بیٹنگ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا ”بہت اچھا کھیلے عثمان خواجہ ۔۔۔“