چودھری نثار نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا

چودھری نثار نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا


( 24 نیوز ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں، وزیراعظم کی بلاول بھٹو پر تنقید پرحیران ہوں،اگر آپ کا غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو وہ مودی پر نکالیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو مشورہ ہے کہ ملک کیلئے کام کریں، تمام جماعتوں کو یکجا کریں اور دنیا کو پیغام دیں کہ اہم ایک ہیں۔ کل وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر حیرانی ہوئی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج تب ہی لڑتی ہے جب ان کو عوام سپورٹ کریں۔ مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کو آزادی بی جے پی اور کانگریس نہیں دے سکتی، پاکستان کو ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیں ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔