( 24 نیوز ) سابق مس ٹین یونیورس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ ایک روز بعد لوٹے وین ڈر زی کی سالگرہ تھی۔
ڈچ ماڈل لوٹے وین ڈر زی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آسٹریلیا میں تھیں، جہاں وہ اپنی سالگرہ منانے گئیں تھیں تاہم اچانک ویسٹن ڈورف میں ان کی طعبیت خراب ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انسٹاگرام پر سابق مس یونیورس کے آفیشل اکاؤنٹ سے والدین نے ایک دل چھوتی تصویر بھی شِیئر کی ہے، جو لوٹے وین ڈر زی کے اسپتال میں زیر علاج کے وقت آخری دنوں کی ہے۔ جس میں ان کے والدین لوٹے وین ڈر زیکا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔
ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی لوٹے وین ڈر زی نے سال 2017 میں عالمی مس ٹین کا مقابلہ جیتا تھا۔ انتقال سے قبل لوٹے وین ڈر زی دو ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج اور کومہ میں رہیں۔