گرمی سے بچنے کا بہترین نسخہ

گرمی سے بچنے کا بہترین نسخہ


حیدر آباد(24نیوز) گرمی سے بچنا ہے تو مٹکے والی ٹھنڈی ٹھار لسی استعمال کریں، حیدرآباد کے شہریوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا، بچے ہوں یا بڑے سب ہی شوق سے لسی نوش کرتے ہیں۔

شدید گرمی سے جب ہوجائیں بے حال اور کرنا ہو خود کو توانا  تو ایسے میں تازہ دم ہونے کے لیے حیدرآبادی نمک ملی مٹکے والی لسی کا  استومال کرتے ہیں۔ لسی گرمی میں نمکیات کی کمی کو پورا کردیتی ہے،جسم کو ٹھنڈا کرتی ہے ،جسم کی بیماریاں ختم کردیتی ہے۔ گرمی میں مفید ہونے کے ساتھ یہ لسی خوش ذائقہ بھی ہے جسے بچے ہوں یا بڑے سب ہی  شوق سے نوش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنوں نے ٹھکرایا،غیروں نے سر آنکھو ں پر بٹھایا

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

لسی بیچنے والے دکاندار کا کہنا ہے کہ  جتنی گرمی ہوتی ہے اتنی زیادہ لسی چلتی ہے۔ بیس سال سے بیچ رہے ہیں پہلے دو روپے کا گلاس تھا اب دس روپے کا  بیچتے ہیں۔

مٹکے والی لسی گرمی کے دوران حیدرآباد میں خصوصی مشروب کے طور پر استعمال کی جاتی ہے ۔نمکیات اور توانا لسی ان دنوں شہریوں کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔