گجرات :اطالوی نژاد مقتولہ ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی


گجرات (24نیوز) گجرات   میں قتل کی جانے والی اطالوی نژاد لڑکی ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

گجرات میں اطالوی نژاد ثناء چیمہ کو اٹھارہ اپریل کو قتل کر دیا گیا تھا، لیکن ان کے  اہلخانہ نے موت کو طبعی قرار کر ثنا کو دفنا دیا تھا، لیکن سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ثناء چیمہ طبعی موت نہیں بلکہ قتل کی گئی ہے، جس کے بعد ڈی پی او  گجرات نے تحقیقات شروع کروادیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی سے بچنے کا بہترین نسخہ

پولیس کے مطابق ثنا اٹلی میں شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے والد اس کی شادی رشتہ داروں میں کروانا چاہتے تھے،۔ مقتولہ نے 19 اپریل کو اٹلی جانا تھا لیکن  اسے 18 اپریل کو ہی قتل کر کے طبعی موت کا رنگ دے کر دفنا دیا گیا۔26 سالہ ثنا چیمہ کی قبر کشائی سول جج لبنیٰ صغیر کی نگرانی میں ہوئی تھی جسکے بعد قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم کیا گیاتھا۔

اب گجرات پنجاب فرانزک لیبارٹری نے ثناء چیمہ کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق  ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔