زلزلے سے زمیں ہل گئی،مکان کی چھت گرنے سے3افراد جاں بحق


لاہور ( 24نیوز )لاہور سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے زمین ہلا کر رکھ دی،کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیوں سمیت تین افراد زندگی گنوا بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور، لاہور، فیصل آباد، چترال میں دوپہر کے اوقات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 اس سے قبل صبح کو بھی خیبرپختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلےکے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزبنوں سے 20 کلومیٹرشمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی،بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول ٹانچی میں بھگدڑمچنے سے 11 طلبہ زخمی ہوگئے، 5 طلبہ کومعمولی چوٹیں ائیں جب کہ 6 طلبہ زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، میران شاہ، بنوں، کوہاٹ، دیر، سوابی، پارہ چنار ، مردان، سوات، چترال، مانسہرہ، واہ کینٹ، ایبٹ ا?باد ہزارہ، اور نوشہرہ میں جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کو کراچی میں کن شرائط پر جلسوں کی اجازت ملی؟

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چڑھوئی کے علاقے ناڑہ کوٹ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے، حادثے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، 3 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا،ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔