امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی،اوبامہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوگئے


واشنگٹن(24نیوز)   امریکہ کا ایران سے جوہر ی معاہدہ سے نکل جانے کے معاملہ پر سابق امریکا صدر باراک اوباما نے  شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔

گزشتہ روز  امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایران  سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد باراک اوباما نے بیان دیا جس میں انھوں نے امریکی صدر کے اس ٖفیصلہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ سنگین غلطی ہے۔انھوں نے کہا ماہرین اور موجودہ امریکی وزیر خارجہ  بھی اس معاہدہ کے حق میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ گمراہ کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اطالوی نژاد مقتولہ ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی 

اوباما نے کہا کہ  جمہوریت میں ہمیشہ انتظامیہ کی پالیسیوں اور ترجیحات میں تبدیلیاں آتیں ہیں اور اگلی حکومت میں تبدیلی ہوتی ہے .لیکن معاہدوں کی مسلسل پاسداری نہ کرنا  ہمارے ملک امریکہ کی ساکھ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔