منتخب حکومت کا نگران حکومت کے لئے ’’شاندار‘‘تحفہ


اسلام آباد(24نیوز) منتخب حکومت کا نگران حکومت کے لئے پہلا تحفہ، 2ماہ میں ساڑھے 44کھرب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے پڑیں گے،3 ماہ میں 53 کھرب کے نئے قرضوں کے شیڈول کے امتحان سے بھی گزرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے اختتام تک حکومت نے مجموعی طور پر 56 کھرب 28 ارب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔ ان میں سے 44 کھرب 55 ارب 28 کروڑ روپے کی واپسی نگران حکومت کے دور میں جون اور جولائی میں ہو گی۔ مئی سے جولائی تک منی مارکیٹ سے 53 کھرب روپے کے نئے قرضوں کے شیڈول کے امتحان سے بھی گزرنا ہو گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:خبردار، ہوشیار، واٹس ایپ بھی اب محفوظ نہیں 

 شیڈول کے مطابق 6مرتبہ ٹریژری بلز کی نیلامی سے 51کھرب 50ارب روپے، پاکستان انویسٹ منٹ بانڈز کی فروخت سے 1 کھرب 50ارب کا ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے۔ ہدف کے مطابق قرض ملنے کی صورت میں بھی حکومت کو قرضوں کی واپسی کے لئے 327ارب روپے کی اضافی ضرورت ہو گی۔