ایسے والدین جن کے بچے بھی شوبز انڈسٹری میں ہیں


24 نیوز: جب ماں باپ اسٹارہوں توبچوں کواپنی قابلیت منوانے کےلئےزیادہ مشکلات نہیں ہوتیں،لیکن ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ محنت اورلگن بھی ہوتوبچے بھی اسٹاربن کراپنے سیلیبریٹی والدین کافخربن جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جب خون میں آرٹ ہوتوٹیلنٹ چھپانامشکل ہوجاتاہے۔ بچوں کی پیٹھ پروالدین کی تھپکی توپھرسونے پرسہاگے کاکام کرتی ہے۔ احمدندیم قاسمی کے سناٹا اوراک تمنا لاحاصل سی جیسے شہرہ آفاق ڈراموں سے شہرت پانے والی صباحمید سے کون واقف نہیں۔ کئی ڈراموں میں یادگارکردارنبھانےوالی صباحمیدکی اداکاری کی تودنیا معترف ہے ہی لیکن بیٹی میشاشفیع تو ماں سے بھی آگے نکل گئی۔

گلوکاری سے شہرت پانے والی میشاشفیع قومی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ اوربالی وڈمیں بھی اپنی اداکاری کالوہامنواچکی ہیں۔جبکہ واضح رہے کہ حال ہی میں میشا نے گلوکار علی ظفر پر جنسی حراسگی کا الزام لگایا تھا۔جس کے باعث وہ کافی دنوں تک خبروں کی زینت بنی رہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار، ہوشیار، واٹس ایپ بھی اب محفوظ نہیں 

 علاوہ ازیں سٹارماں بیٹیوں کا ذکرہوتوبشریٰ انصاری اورمیراانصاری کے بغیربات مکمل نہیں ہوسکتی۔ ہنسی مزاح ہویاسنجیدہ اداکاری بشریٰ انصاری نے اداکاری کے ہرمیدان میں صلاحیتوں کالوہامنوایا۔ ماں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے میراانصاری جب پردہ اسکرین پرجلوہ گرہوئیں توآتے ہی چھاگئیں۔اپنی وراسٹائل اداکاری سے میراانصاری کئی کرداروں میں جان بھرچکی ہیں۔

علم دوست کے طورپرمشہورہونے والی صحافی اوردانشورجگنومحسن جب ٹی وی پروگرام کی میزبانی کی طرف آئیں توایک الگ ہی پہچان بناڈالی۔ جگنومحسن کی بیٹی بھی ماں کی طرح کسی ایک میدان کی نہ ہوئی۔میراسیٹھی نے پہلےتوصحافت میں اپنی صلاحیتیں آزمائیں لیکن جب اداکاری کی توکم مدت میں ہی شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں۔