نیویارک میں ہالی وڈ اور بالی وڈ فنکاروں کا میلہ سج گیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکا کے شہر نیویارک میں سجا ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکاروں کا میلہ،  میٹ گالا کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس اینڈ کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کی مدد اور عطیات جمع کرنا تھا۔
نیویارک میں70واں سالانہ میٹ گالا  کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈ کارپٹ ایونٹ میں ہالی وڈ ستاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ میٹ گالاکو کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ گالا کا نام دیا گیا تھا،ریڈ کارپٹ پر ریحانہ اور جینفر لوپز بھی آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کو کراچی میں کن شرائط پر جلسوں کی اجازت ملی؟

کم کردرشن، سلمیٰ ہائیک، جی جی ہدید نے بھی اپنے جلوے بکھیرے۔ بالی وڈ اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون نے بھی تقریب کی رونقیں دوبالا کردیں۔
میٹ گالا کے موقع پر مداحوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں ہر کسی کی کوشش تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار سے آٹو گراف لےلیں۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ صباقمرکی فنکارانہ صلاحیتوں کا ملک سے باہربھی اعتراف کیا جانے لگا ہے۔  صباہ قمر اب اپنی اداکاری کا جلوہ  ہالی وڈ  کی فلموں میں دکھانے کو تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں حتمی اعلان آئندہ ہفتے صباقمرخودکریں گی۔

واضح رہے کہ  صباقمر کی بالی وڈ فلم ہندی میڈیم میں بھی اپنی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ہندی میڈیم فلم کو کئی انٹرنیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔