صبا قمر ہالی وڈ میں جلوہ دکھانے کو تیار


24نیوز: پاکستان کی نامور ادکارہ صبا قمر اب اپنی اداکاری کا جلوہ ہالی وڈ کی فلموں میں دکھانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صباقمرکی فنکارانہ صلاحیتوں کا ملک سے باہربھی اعتراف کیا جانے لگا ہے۔واضح رہے کہ  صباقمر کی بالی وڈ فلم ہندی میڈیم میں بھی اپنی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ہندی میڈیم فلم کو کئی انٹرنیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

اب اطلاعات ہیں کی بالی وڈ کے بعد صباقمرہالی وڈ فلم میں بھی جلوہ گرہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں حتمی اعلان آئندہ ہفتے صباقمرخودکریں گی۔