خلائی مخلوق کا ذکر نواز شریف نے کیا ،سوال بھی ان سے پوچھیں:شہباز شریف


لاہور( 24نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ٹھوکر نیاز بیگ پر پنجاب ایگریکلچر، فوڈز اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہتے ہیں کہ اگلے سال مارچ تک مکمل ہوگا، 4ارب لاگت آئے گی۔

ٹھوکر نیاز بیگ میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈز اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر کہا کہ خلائی مخلوق کا ذکر نواز شریف نے کیا ،سوال بھی ان سے پوچھیں۔

چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ انہیں گزارش کی ہے کہ جذبات میں نہ ایا کریں، جب میرا ذکر ہے تو چودھری نثار صاحب تعریف میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں، پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ، یک جان ہیں، میاں نوازشریف پر ہندوستان منی لانڈرنگ کے الزام پر نیب کا نوٹس افسوسناک ہے، سٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے بھی تردید کردی، چئرمین نیب نوٹس لے۔ احسن اقبال کے ساتھ جو واقعہ ہوا افسوسناک ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو اس پربیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ چیئرمین نیب کو طلب کرکے جواب مانگے:وزیر اعظم

جنوبی پنجاب محاذ کی تحریک انصاف میں شمولیت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٓادھے پرندے الیکشن سے پہلے جاچکے، جبکہ عمران اور زرداری ہم نوالہ ہم پیالہ ہیں،میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ قانون کے تحت پنجاب ایگریکلچر فوڈاتھارٹی کے قیام سے انقلابی دور آئے گا، فوڈ، زراعت، کھاد، ادویات جعلی اور خراب نہ ہوں اس کیلئے پیفٹا کام کرے گا، خوراک کے سیمپل بھی لائے جائیں گے، اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر مختار بھرت میئر لاہور کرنل (ر) مبش رجاوید سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔