اویس لغاری کی دھائی، چاروں وزرائے اعلیٰ سے مدد کی اپیل


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر توانائی کا چاروں وزرائے اعلیٰ سے مدد کی اپیل، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیے، کہتے ہیں بجلی چوری روکنے میں صوبے عملی اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے فوری اندراج میں تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عوام کو ریلیف دینے کی باری آتی ہےتو ٹیکس لگ جاتا ہے: چیف جسٹس 

 وفاقی وزیر کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کی درخواست پر بھی ابھی تک عمل نہیں ہوسکا۔ سردار اویس لغاری نے صوبوں میں ہونے والی بجلی چوری اور اس کی روک تھام کیلئے درکار وسائل بمعہ خط ارسال کیے ہیں۔ خط میں وزرائے اعلیٰ سے ذاتی مداخلت کی بھی التجا کی ہے۔