کھاریاں: اسکول ٹیچر جلاد بن گیا


کھاریاں (24نیوز) اسکول ٹیچر جلاد بن گیا, گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دھنی کے ٹیچر نے 9ویں جماعت کے طلبا کو مار مار کر لہو لہان کر دیا۔

جاہلیت کا زمانہ لوٹ آیا،  استاد جو کہ باپ کا روپ ہوتا ہے جلاد کا روپ اختیار کرگیا۔ استاد معاشرے میں مثالی شخصیت ہوتی ہے اس کے کردار سے ہی معاشرہ آگے بڑھتا ہے جیسا استاد ہوگا ویسے اس سے پڑھنے والا ہوگا۔ کہتے ہیں کہ ایک اچھے معاشرے کے لیے اچھے استاد کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کو کراچی میں کن شرائط پر جلسوں کی اجازت ملی؟

کھاریاں میں لرزا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں  گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دھنی کے ٹیچر نے 9ویں جماعت کے طلبا کو مار مار کر لہو لہان کر دیا۔والدین کو پتا چلا تو انھوں نے استاد کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔بچے کے لواحقین نے  اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔