موسم گرما نے پہناوے کے انداز بدل دئیے


گوجرانوالہ (24نیوز) موسم گرما میں ملبوسات کے انداز بدلے تو دھوپ سے بچنے کے لئے چشموں،ٹوپیوں اور مفلرز کے رنگ بھی بدل گئے، گوجرانوالہ میں شہریوں نے گرمی سے بچاؤ اورسر کو ڈھانپنے کے لئے سڑک کنارے سٹالز کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاہ، سبز، نیلے اور سفید رنگ کے چشمے جہاں دھوپ کی شدت سے محفوظ رکھتے ہیں۔ وہیں فیشن کے تقاضوں پر بھی پورا اترتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں گرمی کے ستارے شہریوں نے سڑک کنارے لگی چشموں اور ٹوپیوں کی دکانوں کا رخ کرلیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:اویس لغاری کی دھائی، چاروں وزرائے اعلیٰ سے مدد کی اپیل 

 واضح رہے کہ ہر کوئی اپنا من پسند چشمہ اور اورگرمی سے بچاؤ کے لئے کیپ کا انتخاب کررتاہے۔سڑک کنارے لگے سستے سٹال عام لوگوں کے لئے نعمت سے کم نہیں ہیں۔ گرمی سے بچاؤ کے لئے رنگ برنگی ٹوپیوں کے ساتھ اب گرمیوں کے مفلر بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں کچھ نوجوان اسے سرپر باندھتے ہیں توبعض گلے میں لٹکا کرسفرکرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران دھوپ بہت نقصان پہنچاتی ہے اور اس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر بھی لازم ہوتی ہیں ۔