پاکستان سپرکبڈی لیگ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو گئی

پاکستان سپرکبڈی لیگ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو گئی


  پاکستان سپرکبڈی لیگ کےسیمی فائنل آج ہوں گے۔ ساہیوال بلزکا مقابلہ فیصل آباد شیردل سے جبکہ گجرات واریئرز کا مقابلہ کشمیرجانباز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر کبڈی لیگ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو گئی۔ کبڈی لیگ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد شیر دل کا مقابلہ ساہیوال بلز سے شام سات بجے ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں رات ساڑھے آٹھ بجے لیگ فیورٹ گجرات وارئیرز کشمیر کے جانبازوں سے ٹکرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

 کوارٹر فائنل مرحلے میں کشمیر جانباز نے کراچی کو 32 کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد شیر دل نے گوادر بہادر کا 26 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے شکست دے کر باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں ساہیوال بلز نے پشاور کو 32 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس کے ساتھ شکست دی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہارٹ فیورٹ گجرات وارئیرز نے ملتان سکندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 32 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے شکست دی۔

پڑھنا نہ بھولیں:آئرلینڈ کی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے شاہین کل اڑان بھریں گے

 دوسری جانب ساؤتھمپٹن نے انگلیش پریمئر لیگ میں سیونسیا سٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ کامیابی کے بعد ساؤتھمپٹن کی ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 16 ویں نمبر پر آگئی۔انگلش پریمئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں ساؤتھمپٹن نےسیونسیا سٹی کو ایک صفر سے شکست دےدی۔دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں میچ کاآغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں سیونسیا کے کھلاڑیوں نے جارحانہ اندازاپناتے ہوئے ساؤتھمپٹن کے گول پوسٹ پر حملہ کیا جس کو ساؤتھمپٹن کے دفاعی کھلاڑیوں نے ناکام بنا دیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:اپنوں نے ٹھکرایا،غیروں نے سر آنکھو ں پر بٹھایا

 پہلے ہاف کے اختتام تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں ساؤتھمپٹن کے اسٹرائیکرز نے جارحانہ انداز اختیار کر تے ہوئے سیونسیا کے گول پوسٹ پر دباوبڑھا دیا کھیل کے 72 ویں منٹ میں گابیدینی نے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھا اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔اس کامیابی کےبعد ساؤتھمپٹن کی ٹیم 37 میچوں میں 36پوائنٹس کے ساتھ 16ویں نمبر پر آگئی لیگ 13مئی کو ساؤتھمپٹن ٹیم پہلے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کے مدمقابل ہوگی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito