ہری پور میں ماں سمیت 3 بچیوں کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا


  ہری پور (24نیوز) زمین کا لالچ اور پورا خاندان ختم کردیا۔ ہری پور میں ماں سمیت 3 بچیوں کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا، چار افراد کے قتل میں بچیوں کا والد، نانا، چچا زاد بھائی سمیت 5 ملزم شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں ماں سمیت 3 بچیوں کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا، زمین کا لالچ اور پورا خاندان ختم کردیا، چار افراد کے قتل میں بچیوں کا والد، نانا، چچا زاد بھائی سمیت 5 ملزم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کھاریاں: اسکول ٹیچر جلاد بن گیا

 دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیااورابراہیم حیدری میں نوجوان نے خود کوگولی مارکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔کراچی میں رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز بھتہ خوروں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں ملزمان کے قبضےسے اسلحہ اور منشیات برآؐمد کرلی گئی۔

پڑھنا نہ بھولیں:گجرات :اطالوی نژاد مقتولہ ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی

 نیو کراچی انڈسڑیل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے قیدی کو خمیسو گوٹھ سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ابراہیم حیدری میں جاوید نامی نوجوان نے خود کوگولی مارکرزندگی کاخاتمہ کرلیا،لاش کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ دودریا سے چھ روز پرانی لاش برآؐمد ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تحال نہ ہوسکی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito