ثناء چیمہ کے قتل کا ’ڈراپ سین‘ ہو گیا


گجرات (24 نیوز) پاکستانی نژاداطالوی خاتون ثناءچیمہ کے قتل کا معما حل ہو گیا۔پولیس نے قتل کے ملزمان باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔جبکہ بدنصیب ثناءکی فرانزک رپورٹ نے بھی قتل کی تصدیق کردی ہے۔

غیرت کے نام پرایک اورجان لی گئی۔ثناءچیمہ کے قتل کاڈراپ سین ہوگیا۔اٹلی پلٹ پاکستانی لڑکی ثناءچیمہ کومبینہ طورپرباپ اوربھائی نے قتل کیا۔فرانزک رپورٹ نے بھی قتل کی تصدیق کردی۔ثناء کومبینہ طور پرقتل کرنے والےسنگدل باپ اوربے رحم بھائی کوگرفتاری کے بعدمیڈیاکے پیش کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات :اطالوی نژاد مقتولہ ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی 

پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر ثناءکو قتل کیا۔ملزمان نےتفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا۔ڈی پی اوگجرات کاکہناہے تفتیش کر رہے ہیں کہ وقوعہ میں اور کون کون ملوث ہے۔جبکہ پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرنے والے ملزمان میڈیاکے سامنےجرم سےمکرگئے۔ملزمان کاکہناہے ہم نےثناءکو قتل نہیں کیا۔

دوسری جانب بدنصیب ثناء کی فارنزک رپورٹ کہتی ہےکہ ثناءچیمہ کوگلادباکرقتل کیاگیا۔گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ ثناء کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔