گاہکوچ میں گلگت بلتستان کا روایتی ٹوپی شاٹی ڈے منایا گیا


گاہکوچ (24 نیوز) روایات کو زندہ رکھنے کا عزم، گاہکوچ میں گلگت بلتستان کا روایتی ٹوپی شاٹی ڈے منایا گیا۔شرکاء نے روایتی ٹوپی شاٹی پہن کر علاقائی دھنوں پررقص کیا۔

24 نیوز کے مطابق  گاہکوچ میں گلگت بلتستان کا روایتی ٹوپی شاٹی ڈے منایا گیا۔فیسٹیول میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔علاقائی دھنوں پر شرکائے محفل نے ٹوپی شاٹی پہن کر رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدرت کے حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کی مصنوعات کی نمائش

 مزید پڑھیں: گلگت بلتستان قدرت کا سرچشمہ 

فدا خان فدا نے کہا کہ سفید ٹوپی امن کی نشانی جبکہ شاٹی شاہانہ طرز زندگی کی علامت ہے۔ٹوپی شاٹی ڈے منا کر ہم نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ڈی سی غذر شجاع عالم نے کہا کہ ٹوپی شاٹی ڈے گلگت بلتستان کا کلینڈر ایونٹ ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اپنی پرانی روایات کو زندہ رکھنا ہے ۔