مئی کا مہینہ کراچی پر مہربان

مئی کا مہینہ کراچی پر مہربان


کراچی (24نیوز) کراچی میں سمندری ہواوں کے چلنےسے گرمی کازورٹوٹ گیا،کل بھی موسم خوشگواررہے گا۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کونویدسنادی۔

کراچی کے روزہ داروں پرہوئیں،  سمندری ہوائیں مہربان.  شہرقائد میں سمندری ہواؤں سے درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی جبکہ محکمہ موسمیات نےشہرمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوامیں نمی کاتناسب پچاسی فیصداورہوا کی رفتارمیں مزید تیزی آجائےگی.

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کاکہنا ہے کہ مئی میں سورج کی شدت کم رہے گی اور سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بھی خوشگواررہے گا۔ ان کاکہناتھاکہ فی الحال بارش کاکوئی امکان نہیں ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔