یوم اقبال پر ارکان اسمبلی کے دلچسپ جوابات

یوم اقبال پر ارکان اسمبلی کے دلچسپ جوابات


لاہور( 24نیوز ) شاعر مشرق علامہ اقبال جن کا آج یوم پیدائش منایا جارہا ہے،ارکان اسمبلی ان کے بارے میں کیا معلومات رکھتے ہیں؟جواب جان کر آپ سر پیٹتے رہ جائینگے۔
شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال نونومبر1877ءکو سیالکوٹ میں پیداہوئے تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت ان کے یوم پیدائش کے حوالے سے لاعلم نکلی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،جب ارکان اسمبلی سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے بارے میں سوال کیا گیا تو دلچسپ جوابات سامنے آئے،ایم پی ایز غلط تاریخ پیدائش بتاتے رہے۔
اب ایسابھی نہیں کہ سب کوہی شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے معلومات نہیں، کچھ ارکان اسمبلی نے درست تاریخ پیدائش بھی بتائی،شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کی ولولہ انگیزشاعری نے مسلمانوں کے اندرآزادی کاجذبہ اجاگرکیااورآج ان کی تعلیمات پرہمیں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
قومی ہیروز کی قربانیوں اور خدمات کو یاد رکھنے والی قومیں ہی معاشرے میں اپنا مقام بناتی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنے محسن کے یوم پیدائش سے لاعلمی لمحہ فکریہ ہے ۔