قومی اسمبلی کا اجلاس جاری،ارکان کی گرما گرما بحث


اسلام آباد( 24نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر پارلیمنٹ میں شروع ہوگیا ہے،اجلاس میں مختلف ایشوز پر گرما گرم بحث جاری ہے،اجلاس کی صدارت سپیکر اسد قیصر کررہے ہیں۔

اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی ایوان میں عدم موجودگی پر سپیکر اسد قیصر برہم ہو گئے ,اجلاس احتجاجا دس منٹ کے لیے ملتوی کر دیا  اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر اسد قیصر نے کہا انہوں نے تمام وزارتوں کے پارلیمانی سیکرٹریز کو چیمبر میں بلا کر تنبیہ کردی ہے کہ آئندہ وزراء کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اہم معاملات سے بھاگ رہی ہے،حقائق پاکستان کے سامنے لانا ہونگے،انہوں نے ڈی جی نیب لاہور کے ٹی وی انٹرویو کے بارے میں تحریک استحقاق ایوان میں پیش کردی،پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر،جماعت اسلامی کے مولانا چترالی،پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔

مکمل تقریرکیلئے ویڈیو دیکھیں:


اپوزیشن کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ نیب کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے لیکن خود پوری تقریر نیب کے خلاف کی، جسے ٹی وی پر سب نے لائیو دیکھا-

مکمل تقریرکیلئے ویڈیو دیکھیں:

ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور مچایا،بات کرنے میںارکان رکاوٹ ڈالتے رہے۔

مکمل تقریرکیلئے ویڈیو دیکھیں:

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی جاری ہے ،اجلاس میں ایوی ایشن افسران نے شرکت نہیں کی،ان خصوصی طور پر اجلاس میں بلایا گیا تھا،وزیر مملکت مراد سعید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات کی تھی،جو ہم دینگے۔