فلم ٹھگز آف ہندوستان ہالی وڈ کا چربہ نکلی، سوشل میڈیا پر

فلم ٹھگز آف ہندوستان ہالی وڈ کا چربہ نکلی، سوشل میڈیا پر" ٹھگ لیا" کا ٹرینڈ


اسلام آباد(24نیوز) بالی وڈکی سب سےبڑی قراردی جانےوالی فلم ہالی وڈکاچربہ نکلی۔ٹھگز آف ہندوستان دیکھنےکےبعد مایوس شائقین نےسوشل میڈیاپرٹھگ لیاکاٹرینڈچلادیا۔
بالی ووڈ اداکا ر مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ٹھگ آف ہندوستا ن نے فلم بینوں کوہی ٹھگ لیا۔ پہلے ہی شو میں شائقین فلم دیکھنےکےبعدمایوس نظرآئے۔ناراض فلم بینوں نےمسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کوہالی وڈفلم پائریٹس آف دی کیریئبئن کاچربہ قراردےڈالا۔
فلم بینوں نےسوشل میڈیا پر ٹھگ لیا کا ٹرینڈ چلاکراپنی ناراضگی کاخوب اظہارکیا۔ شائقین کاکہناہےبالی وڈ چربہ سازی سے باز نہیں رہ سکتا۔ فلم ساز کی ڈائریکشن بدحا لی کا شکا رہے۔ ٹھگز آف ہندوستان کو بالی وڈکی سب سےبڑی فلم قراردیاجارہاتھا۔ شائقین کی مایوسی کےباوجود فلم نےپہلے ہی دن52کروڑکاتاریخ ساز بزنس بھی کرلیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔