میری لڑائی بڑی قوتوں کے ساتھ ہے: آصف زرداری

میری لڑائی بڑی قوتوں کے ساتھ ہے: آصف زرداری


24نیوز: سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میری لڑائی بڑی قوتوں کے ساتھ ہے۔ اس کے باوجود اکلوتے بیٹے اور بیٹیوں کو سیاست میں لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر باندھی میں پی پی رہنما غلام مصطفیٰ ڈاہری کی دعوت میں شریک ہوئے۔ آصف زرداری کے ڈاہری پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سندھی تحفہ بوسکی کا پٹکا بھی باندھا گیا۔انھوں نے کہا زندگی کا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن مکمل کریں گے.
تقریب میں سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار، ایم پی اے علی حسن زرداری اور دیگر بھی موجود تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔