کراچی میں جرائم پر قابونہ پایا جاسکا

کراچی میں جرائم پر قابونہ پایا جاسکا


کراچی (24نیوزکراچی میں جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔  حب ریور روڈ سے نوجوان کی گلہ کٹی لاش ملی ہے۔کلفٹن دہلی کالونی میں ملزموں نے دکان میں گھس کرخاتون سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔

سعیدآباد میں حب ریورروڈ سے ایک اورگلاکٹی لاش مل گئی۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 15 سالہ علی کے نام سے ہوئی۔ ادھرکلفٹن دہلی کالونی میں تین مسلح افراد نے خاتون کولوٹ لیا۔ ملزم ایک دکان میں گھسے اورخاتون کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24نیوزنے حاصل کرلی۔

دوسری طرف پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی میں شاہ لطیف ٹاؤن سے بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹرگروپ کے کارندہ ارباز عرف بچہ کو گرفتار کرلیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔