حکومت نے مریضوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

حکومت نے مریضوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا


اٹک ( 24نیوز )حکومت نے مریضوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
اٹک کی تحصیل جنڈ کے سرکاری ہسپتال میں مریض رل گئے، ڈاکٹرزاورادویات کی عدم دستیابی پر سرکاری عملہ اور عوام 24 نیوز کے سامنے پھٹ پڑے،ہسپتال میں کرپشن کی تصدیق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی کردی۔
اٹک کی تحصیل جنڈ کےسب سے بڑ ے سرکاری ہسپتال میں حکومت پنجاب کی طرف سے سالانہ ساڑھے چارکروڑ روپے کا فنڈ توآتا ہے مگر جاتا کہاں ہے اس کا کسی کو کوئی علم نہیں،ہسپتال میں نہ تو کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ہے نہ ہی ادویات۔ یہاں تک کہ کتا کاٹنے کے ٹیکے تک موجود نہیں۔
ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 42 سیٹیں خالی پڑی ہیں اور جتنی میڈیسن ہسپتال کی ضرورت ہے وہ نہیں ملتی،ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر لیڈی ڈاکٹرز بولیں کہ لوگوں کا گلہ جائز مگر وہ کچھ نہیں کر سکتے،ہسپتال میں ٹوئنٹی فورنیوز ٹیم کی آمد کا سن کر لوگ بھی پہنچ گئے اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کرپشن پرانکوائری چل رہی ہے،اس حلقے سے پی ٹی آئی دونوں سیٹوں پرکامیاب ہوئی، اب عوام عمران خان سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔