آئی جی پنجاب تبدیل

آئی جی پنجاب تبدیل


لاہور( 24نیوز )ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے آئی جی کو ایک ماہ دو دن بعد تبدیل کردیا گیا۔
نئی حکومت نے آتے ہی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھا ڑ کرتے ہوئے مختلف محکموں کے سربراہوں سمیت بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں،چاروں صوبوں میںپولیس کے آئی جیز بھی تبدیل کیے گئے تھے،محمد طاہر کو پنجاب،کلیم امام کو سندھ،صلاح الدین خان کو خیبر پی کے اور معظم جاہ انصاری کوبلوچستان کا آئی جی بنایا گیا تھا۔
اب حکومت نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے آئی جی کو ایک ماہ دو دن بعد تبدیل کردیاہے، آئی جی محمد طاہر کی جگہ امجد سلیمی کو آئی جی بنایا گیا ہے-

امجد سلیمی اس سے قبل سندھ میں آئی جی کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،امجد جاویدسلیمی کا تعلق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے،وہ ملتان کے آرپی او بھی رہ چکے ہیں۔