تھر میں بچے کیوں مرتے ہیں؟

تھر میں بچے کیوں مرتے ہیں؟


تھرپار کر ( 24نیوز )تھر میں بچے کیوں مرجاتے ہیں، طبی ماہرین نے دلچسپ وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تھر میں غذائی قلت، کم عمر کی شادیاں اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونا بچوں کی موت کا سبب بن رہا ہے جبکہ طبی عملے کا غیرتربیت یافتہ ہونا مسائل میں پیچیدگی کا باعث بن رہا ہے۔

لندن میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے تھر کے متاثرین کے لئے عمرکوٹ کے مقامی میٹرنی سنٹر میں دو روزہ میڈیکل کیمپ لگایا جس میں کراچی کی لیڈی ڈاکٹروں نے تھری خواتین کا معائنہ کیا، آپریشن کئے اور ادویات فراہم کیں، ماہر امراض نسواں ڈاکٹرثمرینہ ھاشمی کا کہنا ہے کہ تھرمیں غذائی قلت کم عمر کی شادیاں اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونا بچوں کی موت کا سبب بن رہا ہے۔

میڈیکل کیمپ کے ایڈمنسٹریٹرکے مطابق خواتین میں بڑھتے ہوئے امراض کا سبب علاقے میں صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی اور موجود طبی عملے کا غیر تربیت یافتہ ہونا بھی ہے۔ جس کے وجہ سے معمولی بیمایاں بھی پیچیدہ ہوجاتی ہیں۔