دبئی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر، بلال آصف کے 6 شکار

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر، بلال آصف کے 6 شکار


دبئی (24نیوز) آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے بلال آصف نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز کی جانب سےاچھی کارکرگی دکھائی گئی ، اوپنر بیٹسمین فنچ اور عثمان خواجہ نے 142 رنز کی شراکت داری کی، لیکن فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد  آسٹریلین بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔

پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ کےدومنڈوں نےآسٹریلیا کی ساری ٹیم پویلین بھیج دی، بلال آصف نے ڈیبیو پر 6وکٹوں کا رکارڈ قائم کیا جبکہ محمد عباس نے 4وکٹیں  لیں،پاکستان کوپہلی اننگزمیں 280رنزکی برتری حاصل ہے۔ 

جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھی لڑ کھڑا گئی اور صرف 45 رنز بنا کر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ، بلال آصف اور اظہر علی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔