عمران خان کی ناتجربہ کاری یا کچھ اور۔۔۔

عمران خان کی ناتجربہ کاری یا کچھ اور۔۔۔


24نیوز: عمران خان نے کہا تھا کہ مرکز میں حکومت ملی توکے پی کا تجربہ اُن کے خوب کام آئے گا   مگر حکومتی اقدامات بتارہے ہیں کہ  عمران خان نئے سرے سے سیکھ رہے ہیں ۔

عمران خان 65برس کے تو ہوگئے ، مگر ابھی بھی سیکھنے سے ذرانہیں ہچکچاتے،  اُنہیں دوہزار تیرہ میں خیبر پختونخواہ میں حکومت ملی تو ایک انٹرویو میں بے ساختہ کہا اللہ کا شُکرہے 2013میں مرکز کے اندر حکومت نہیں ملی ۔

عمران خان کے مطا بق کے پی کے اندر چارسال کی حکومت سے اُنہوں نے بہت کُچھ سیکھا ہے،  مگرلگتا ہے سکھانے والا اُستاد نے محنت نہیں کی یا خود عمران خان کی شاگردی میں کوئی کمی رہ گئی تھی ۔

عمران خان کا آج بھی حال وُہی ہے جوکے پی حکومت ملنے کے فوری بعد تھا،حالات آج انہیں وہ سب کُچھ کرنے پر مجبور کررہے ہیں جو ماضی کے حُکمران کرتے آئے ہیں مگر فرق یہ کہ عمران خان کا دعوی تھا وہ یہ سب نہیں کریں گے ، اللہ انہیں کامیاب کرے  مگرانہیں یاد رکھنا چاہیئےکہ الفاظ کے گُلگلےزیادہ دیر نہیں چلتے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔