شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کے حوالے

شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کے حوالے


لاہور(24نیوز) ایف بی آرنےشہبازشریف کےاثاثوں کی تفصیلات نیب کےحوالےکردیں، شہبازشریف کےٹیکس معاملات کی تفصیل بھی نیب کوبھجوادی گئی.

تفصیلات کے مطابق  احتساب بیورو(نیب) لاہورنےشہبازشریف کی مکمل جائیداد،ٹیکس ادائیگیوں کاریکارڈمانگاتھا، جس کے بعد ایف بی آر نے تمام تفصیلات نیب کے حوالے کردیں۔ایف بی آر نے  20سالہ ٹیکس تفصیلات،ظاہرکردہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں، شہباز شریف کی1997سے2004تک کےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئیں۔ سال2007سے2018تک کےاکاؤنٹس،جائیدادکی تفصیلات بھی نیب کوارسال کردی گئیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔