سزائے موت کے حوالے سے ماہرہ خان کا ویڈیو پیغام جاری

سزائے موت کے حوالے سے ماہرہ خان کا ویڈیو پیغام جاری


(24 نیوز) ماہرہ خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سزائے موت کے خلاف گردش کرنے والے ہیش ٹیگ نو ٹائم ٹو سلیپ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری۔

پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی حسینہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی معروف اداکارہ کا ویڈیو ٹوئٹ منظر عام پر آ گیا، جس میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا  کہ 10 اکتوبرکو سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر سرمد سلطان کھوسٹ چوبیس گھنٹوں کے لئے پرفارم کریں گے، جس کا مقصد عوام میں سزائے موت کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے، اس موقع پر اداکارہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سرمد کھوسٹ کی پرفارمنس پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس ٹوئٹ میں ماہرہ خان نے اپنے دوست سرمد سلطان کو ٹیگ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اداکارہ کے اس بیان کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر زور و شور سے بحث جاری ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔