ڈینگی کے قاتلانہ وار ،3مریض چل بسے،متاثرہ افراد میں خطر ناک اضافہ

ڈینگی کے قاتلانہ وار ،3مریض چل بسے،متاثرہ افراد میں خطر ناک اضافہ


اسلام آباد(24 نیوز) ڈینگی کے قاتلانہ وار ، راولپنڈی میں ایک اور شکار ،بے نظیر بھٹو ہسپتال میں تین افراد دم توڑ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو پچاس ہو گئی، خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ،مریضوں کی تعداد چار ہزار پانچ سو بائیس ہو گئی۔کراچی میں بھی ڈینگی کے ڈنک تیز ، ناظم آباد کے مدرسے میں طلبا سمیت پچیس افراد متاثر ،ضلعی انتظامیہ نے شکایات کے باوجود سپرے نہیں کیا۔

ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے،روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، راولپنڈی میں تین مریض چل بسے،مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

خیبر پختونخوا میں دینگی بخار بے قابو متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار 522 ہوگی ہے صوبے بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 نیے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 87 کیس رپورٹ ہو گئے، صوبے میں تعداد 4 ہزار 522 ہو گئی۔پشاورمیں مزید 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 80 ہو گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer