گوادر کی ترقی کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

گوادر کی ترقی کیلئے حکومت کا بڑا اقدام


گوادر (24نیوز) حکومت نے گوادر پورٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو 23سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا،چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی گوادر میں صنعتی یونٹ قائم کرے گی۔

  گوادر کی ترقی کیلئے پاکستانی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام،  گوادر پورٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو 23سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔ چینی کمپنی کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی گوادر میں صنعتی یونٹ قائم کرے گی، چینی کمپنی کو ٹیکس میں استثنیٰ گوادر بندرگاہ پر مشینری اور آلات کی تنصیب کیلئے دیا گیا۔ علی زیدی نے بتایا چینی کمپنی ایک ارب 95 کروڑ روپے کی لاگت سے 5ہزار گیلن سمندری پانی میٹھا کرنے کا پلانٹ لگائے گی،  300میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ لگایا جائے گا،،، 68ایکڑ پر 10کروڑ ڈالر کی لاگت سے پاک چائنا فرینڈشپ اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر 7سال سے زیرالتوا مسئلہ حل کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔